image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 11:49 Hrs(IST)
International

دنیا میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 10.62 لاکھ کے پار، 3.65 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر

دنیا میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 10.62 لاکھ کے پار، 3.65 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر

واشنگٹن/ریو دی جینیریو/نئی دہلی، 9 اکتوبر(یواین آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘ کی عالمی وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 10.62 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے،جبکہ3.65کروڑ سے زیادہ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے شعبہ سائنس وانجینئرنگ (سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,65,27,341 افراد متاثر ہوچکے ہیں اوراب تک 1062075 افراد کی موت ہوئی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس سے سنگین طور پر متاثرہ امریکہ میں انفیکشن سے تقریباً2.13 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک76.07 لاکھ سے زیادہ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 70,496 نئے مریض درج کیے گئے ہیں اور متاثرین کی کل تعداد اب 69,06,152 ہوگئی ہے۔ملک میں اس وقت ۔کورونا کے کل 8,93,592 فعال معاملے ہیں جبکہ اب تک 59,06,069 افراد اس بیماری سے شفاحاصل کرچکے ہیں۔برازیل میں کورونا کی زد میں آنے والوں کی تعداد 50.28لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ تقریباً 1.49 لاکھ سے زیادہ جاں بحق ہوچکے ہیں۔روس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 12.66 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور 22,137 افراد نے جان گنوائی ہے۔کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے اب تک تقریباً 8.86 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 27,180 جاں بحق۔اسپین میں اس وائرس کی زد میں اب تک تقریباً 8.48 لاکھ لوگ آئے ہیں اور 32,688 نے جان گنوائی ہے۔پیرو میں کورونا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے۔یہاں اس وائرس اب تک 8.36 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور33,009 جاں بحق ہوئے ہيں۔میکسیکو میں کورونا سے اب تک 8.04 لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور 83,096 جاں بحق۔وہیں فرانس میں اس کی زد میں اب تک قریب 7.12 لاکھ افراد آئے ہیں اور 32,539 کی جان گئی ہے۔جنوبی افریقہ میں 6.87 لاکھ متاثر اور 17,704 جاں بحق ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اب تک لگ بھگ 5.65 لاکھ لوگ متاثر اور 42,682 کی موت ہوئی ہے۔ایران میں اس سے تقریباً 4.88 لاکھ متاثر ہیں جبکہ 27,888 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
جاری۔ یو این آئی ۔ الف الف۔ م ش۔

خاص خبریں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
مودی آج مورینا میں   لوگوں سے خطاب  کریں گے

مودی آج مورینا میں لوگوں سے خطاب کریں گے

مورینا، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم کے حصہ کے طور پر مدھیہ پردیش کے مورینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

حزب اللہ نے غزہ تنازعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کئے

بیروت، 25 اپریل (یو این آئی) غزہ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے حزب اللہ نے اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف 1,650 فوجی آپریشن شروع کیے ہیں، جن میں 2000 سے زیادہ اسرائیلی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں دو علحدہ سڑک حادثات۔ 10افراد ہلاک اور دو شدید زخمی

حیدرآباد 25اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، 25 اپریل (ژنہوا) برازیل کی ایک اہم شاہراہ پر بدھ کے روز دو مال بردار ٹرکوں اور ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار جبکہ ایک خاتون منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مصر کے صدر نے  رفع میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا

مصر کے صدر نے رفع میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا

قاہرہ، 25 اپریل (یو این آئی) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ روز ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے فون پر بات چیت کی۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 40ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

24 Apr 2024 | 11:57 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں بدھ کو کھیلے گئے 40ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل درج ذیل ہے:-ٹیم……………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ........................... 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز......................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد............7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس...............8......5.....3.....0.......10.......0.148.چنئی سپر کنگز ...................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز.......................... 9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز........................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز ..........................8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز............................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور................8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image