InternationalPosted at: Oct 29 2020 8:42AM شٹلینڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
لندن، 29 اکتوبر (ژنہوا) اسکاٹ لینڈ کے شمال مشرق میں واقع جزیرے شیٹ لینڈ میں بدھ کے روز درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق گرین وچ کے وقت کے مطابق دس بجے زلزلہ آیا اور ریختر اسکیل پر اس کی شدت 5.4 درج کی گئی۔ محکمہ کے مطابق ، زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلو میٹر کی گہرائی میں 62.3067 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 58.2464 ڈگری مغرب طول البلد پر تھا۔
فی الحال اس زلزلے سے کسی کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی سونامی کی وارننگ دی گئی ہے۔
ژنہوا۔اےایم۔