InternationalPosted at: Oct 30 2020 10:13AM برازیل میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 55 لاکھ
برازیلیا، 30 اکتوبر (ژنہوا) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے مزید 26،106 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 54،94،376 ہوگئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت نے جمعرات کی شب یہ تفصیلات بتائیں ۔ وزارت نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 513 مریضوں کی موت سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 159،033 ہوگئی ہے۔ اس ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ساؤ پولو میں ہوئی ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 39،119 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملہ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ جان لیوا وبا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرا ہے۔
یواین آئی،اظ