InternationalPosted at: Nov 5 2020 3:19PM جارجیا میں ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان کانٹے کی ٹکر
واشنگٹن،5 نومبر(اسپوتنک) امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات کےلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور جارجیا صوبے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن اور صدر اور ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب تک 98 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے جس میں مسٹر ٹرمپ کو 49.8 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ مسٹر بائیڈن کے حق میں بھی 49 فیصد لوگوں نے ووٹ کیا ہے۔
اس سے پہلے جارجیا میں مسٹر ٹرمپ کافی آگے چل رہے تھے۔
فاکس نیوز کے مطابق مسٹر بائیڈ 2020 کا امریکی صدارتی الیکشن جیتنے سے صرف 27 الیکٹورل ووٹ دور ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کو دوبارہ کمانڈر ان چیف بننے کےلئے ابھی 56 انچ الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔نیواڈا ،پینسلوینیا ،نارتھ کیرولینا اور جارجیا میں ووٹوں کی گنتی ابھی بھی جاری ہے۔
جارجیا میں 16 الیکٹورل ووٹ ہیں۔ جارجیا کو ریپبلیکن پارٹی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ سال 2016 کے الیکشن میں مسٹر ٹرمپ نے ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو جارجیا میں 2,11,000 ووٹوں سے ہرایا تھا۔
اسپوتنک۔اےایم۔