InternationalPosted at: Nov 28 2020 8:26AM بیلجیئم میں یکم دسمبر سے لاک ڈاؤن میں ہلکی نرمی کا امکان
بروسیلز،28 نومبر(اسپوتنک) بیلجیئم کی قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) نےان سبھی غیر ضرروری دکانوں کو پھر سے کھولنے کی امید کا اظہار کیا ہے جنہیں نومبر کے آغاز میں عالمی وباکورونا وائرس کے کیسز پر قابو پانے کے لئے بند کردیا گیاتھا۔
بیلجئیم میڈیا کے مطابق این ایس سی نے جمعہ کے روز ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات اور کرسمس سے قبل ملک گیر لاک ڈاؤن میں رعایت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
بیلجیئم کے وزیر اعظم الیکژنڈر ڈی کریو نے 30 اکتوبر کو قومی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یکم نومبر سے غیر ضروری دکانیں ، ہیئر ڈریسرز ، پرائمری اسکول اور کنڈر گارٹن بند کردیئے گئے تھے۔
بیلجیئم میں کورونا سے اب تک 567،436 افراد متاثر جبکہ 16،219 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسپوتنک،اظ