InternationalPosted at: Nov 28 2020 9:30AM صومالیہ میں شدت پسندوں کے حملہ میں 6 افراد ہلاک ، 12 زخمی
موغادیشو،28 نومبر(اسپوتنک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوائی اڈے کے قریب ایک خودکش حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
یہ اطلاع صومالیہ کی مقامی میڈیا کے حوالہ سے دی گئی ہے۔
گیروے آن لائن ریڈیو براڈکاسٹر کے مطابق یہ حملہ ایئر پورٹ کے چیک پوائنٹ کے قریب ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ سیکورٹی کے ایک اعلی افسر اور انٹیلی جنس افسر کو نشانہ بنا کر کیا گیاتھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں ایتھوپیا ئی سفارت خانے کا ایک عملہ بھی ہلاک ہوا ہے۔
اسپوتنک،اظ