InternationalPosted at: Nov 29 2020 8:31AM لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ،60 افراد گرفتار
لندن 29 نومبر(اسپوتنک) عالمی وبا کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پولیس نے ہفتے کے روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے میں 60 مظاہرین کو گرفتار کیا۔
سینکڑوں افراد لندن کے وسطی علاقے میں سڑکوں پراحتجاج و مظاہرہ کیلئے جمع ہوئے اس دوران کچھ مظاہرین نے پولیس افسران کے ساتھ جھڑپیں بھی کیں۔
لندن پولیس کا کہنا تھا ’’پولیس اہلکاروں نے آج لندن میں گروپس میں جمع ہونے کے لئے 60 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری مختلف جرائم کے لئے کی گئی ہیں جن میں کوروناوائرس سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔ گرفتار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ہم لوگوں سے اپنے گھروں کو واپس جانے کی اپیل کرتے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ برطانیہ میں کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے ہی لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل نومبر میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران 190 مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔
اسپوتنک،اظ