InternationalPosted at: Nov 29 2020 8:59AM 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں کورونا سے 1404 افراد ہلاک
واشنگٹن،29 نومبر(یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس میں 1،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق 21 نومبر کو امریکہ میں کورونا کے 189،000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 205،557 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ کر 1.39 کروڑ ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران کورونا سے مزید 1404 افراد کی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 264،866 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے ملک میں 4،947،446 افراد اس جان لیوا وبا سے پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خیال رہےامریکہ پوری دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ ہندوستان دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں 6.09 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 14.32 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یواین آئی،اظ