InternationalPosted at: Nov 29 2020 8:28PM افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش کار بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 27 ہوئی
کابل، 29 نومبر (اسپوٹنک) مشرقی افغانستان کے شہر غزنی میں فوجی اڈے پر خودکش کار دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں پجہاک افغان نیوز ایجنسی نے ایک ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی اس سے قبل غزنی کے ایک اسپتال کے سربراہ باز محمد ہمت نے بتایا تھا کہ دھماکے میں 21 فوجیوں کی موت ہوگئی ہے۔
طلوع نیوز کے نشریاتی ادارے نے صوبائی گورنر کے ترجمان وحیداللہ جمزادہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک خودکش بمبار نے کار کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا۔
اسپوٹنک۔ ظ ا