InternationalPosted at: Nov 30 2020 11:17AM ایرانی پارلیمنٹ میں جوہری سرگرمیاں بڑھانے کے بل کو منظوری
تہران،30 نومبر(اسپوتنک) ایران کی پارلیمنٹ نے ملک کے جوہری پروگرام کو مزید تیز کرنے کے بل کو منظوی دے دی ، جس میں ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی حکمت عملی کا بھی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
یہ اعلان ایران کی پارلیمانی کمیٹی کے ترجمان ابوالفضل آموئی نے کیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی نے اتوار کے روز اس بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس کے تین دفعات کو منظوری دے دی۔ اس بل کی پارلیمنٹ میں 232 ممبران نے حمایت کی جبکہ صرف 14 نے اس کی مخالفت کی۔
ایران کے اعلی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد اس بل کو ملک کی جوہری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔ خیال رہے جمعہ کے روز ایران کے دماوند کاؤنٹی کے شہر ابسرد میں سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو مسلح عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کردیاتھا۔
اسپوتنک،اظ