InternationalPosted at: Jan 17 2021 6:59PM افغان فوج کی کارروائی میں 30 طالبانی جنگجوؤں کی موت
کابل، 17 جنوری (اسپوتنک) افغانستان کے صوبہ قندھار میں مسلح افواج نے ایک آپریشن میں 30 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرکے فوجی اڈے پر حملہ کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
وزارت دفاع نے اتوار کے روز ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ "صوبہ قندھار کے شاہ ولی کوٹ اور جھیرئی اضلاع میں مسلح افواج کی کارروائی کے دوران 30 طالبان جنگجو ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ ان کے تین ٹھکانے تباہ کردیئے گئے جہاں کثیر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ رکھا گیا تھا۔
یہ فوجی کارروائی طالبان کے ذریعہ قندھار میں فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔
قطر کی راجدھانی دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین ہونے والے امن مذاکرات کے باوجود قندھار میں حالیہ مہینوں میں فوج اور طالبان کے درمیان تشدد میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسپوتنک، م ش۔ 1830