InternationalPosted at: Feb 28 2021 10:38AM وینزویلا کے صدر مادورکااسپین کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
کراکس،28 فروری (اسپوتنک) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسپین کے وزیر خارجہ ارانچا گونزالیز کے کولمبیا کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اسپین کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لے گا مسٹر مادورو نے ہفتہ کے روز کہا’’اگر کوئی اعزاز چاہتا ہے تو ، اسے وینزویلا کا احترام کرنا ہو گا۔ آئیے ہم ہر سطح پر اسپین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں گہرائی سے جائزہ لیں۔‘‘ انہوں نے مسٹر گونزالیز کے کولمبیا کے دورے کی مذمت کی اور وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسی کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ جارج اریزا سے اسپین کے ساتھ سفارتی تعلقات کا جائزہ لینے کے لئے کہا ۔
یواین آےئی،اظ