InternationalPosted at: Feb 28 2021 10:30AM ایف ڈی اے نے امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی منظوری دی
واشنگٹن، 28 فروری (اسپوتنک) امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کو ہنگامی صورتحال میں کورونا وائرس سے نجات کے لئے استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے ایف ڈی اے نے ہفتہ کے روز کہا ’’آج فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تیسری ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی۔ جانسن اینڈ جانسن کی کوویڈ 19 ویکسین 18 سال اور اس سے زیادہ عمر لوگوں کے لئے تقسیم کی جاسکتی ہے۔ ‘‘
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویکسین اور متعلقہ نامیاتی مصنوعات کی مشاورتی کمیٹی نے جمعہ کے روز لائیو اسٹریم ایونٹ کے دوران متفقہ طور پر ووٹ دیا تھا تاکہ جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کی منظوری کی سفارش کی جائے۔ جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین فائزر / بایواینٹیک اور موڈیرنا کے بعد امریکہ میں کی جانے والی تیسری ویکسین ہوگی۔
اسپوتنک،اظ