InternationalPosted at: Feb 28 2021 10:29AM جمہوریہ چیک نے روس سے اسپوتنک وی ویکسین طلب کی
پراگ، 28 فروری (اسپوتنک) جمہوریہ چیک کے صدر میلوس جیمون نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بات کی اور ان سے کورونا وائرس (کووڈ 19) کی ویکسین اسپوتنک وی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا سی این این پریما نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ۔ ہفتہ کو سی این این پریما پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں مسٹر زیمن نے کہا ’’اگر میں ٹھیک ہوں تو، میری درخواست سن کر اطمینا ن ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ملک کے اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ فار ڈرگ کنٹرول سے ویکسین کی فراہمی کے لئے سند کافی ہوگی۔ اس کے لئے یوروپی میڈیسن ایجنسی سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
اسپوتنک،اظ