InternationalPosted at: Mar 4 2021 12:17PM برازیل میں ایک دن میں کووڈ 19 سے 1910 اموات
برازیلیا ، 4 مارچ (اسپوتنک) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید متاثر برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 1910 افراد کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 2،59،271 ہوگئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت نے بدھ کی دیر رات یہ اطلا ع دی۔ اس دوران برازیل میں کورونا وائر س کے 71،704 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1،07،18،630 ہوگئی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے ، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
اسپوتنک ۔ ک ج