
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2030 میں ملک میں 6 جی خدمات کے لیے 'انڈیا 6 جی ویژن' دستاویز جاری کرتے ہوئے ملک میں ٹیلی کام کے شعبے میں ہو رہے کام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک دنیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام ٹیکنالوجی ایکسپورٹر بننے کی طرف بڑھ رہا ہے مسٹر مودی نے یہاں وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں انٹرنیشنل ٹیلی کام یونین (آئی ٹی یو) کے علاقائی دفتر اور اختراعی مرکز کے افتتاح کے ساتھ ساتھ انڈیا 6 جی ویژن دستاویز جاری کیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو اڈانی معاملے میں خاموشی توڑنی چاہئے اور اپوزیشن کے مطالبے کو قبول کرتے ہوئے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) قائم کرکے اس معاملے کی تحقیقات کرانی چاہئے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج کہا کہ یہاں کچھ دنوں سے کہا جا رہا ہے کہ کانگریس کو جے پی سی کا مطالبہ واپس لے لینا چاہئے ۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم ) کے بارے میں نیٹ ہیلتھ اورآرتھرڈی لٹل (اے ڈی ایل ) کی مشترکہ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں عوام ڈیجیٹل صحت خدمات کے بارے میں کافی بیدار ہیں، لیکن خدمات فراہم کرنے والے ڈیٹا کے تحفظ اور جانچ وغیرہ کے خدشات کی وجہ سے ڈیجیٹلائزیشن کو اپنانے میں سست ہیں ۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ 9 مئی 2023 کو ازدواجی عصمت دری کو جرم قرار دینے کی مانگ اور اس سے متعلق دیگر عرضیوں پر سماعت کرے گی چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے سینئر وکیل اندرا جے سنگھ کی درخواست پر 9 مئی کو اس کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی فہرست بنانے کی ہدایت دی 16 جنوری کو سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 15 فروری تک اس معاملے میں اپنا موقف پیش کرے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات کو اپنے حلقہ انتخاب وارانسی میں ہوں گے اور تپ دق سے متعلق ایک عالمی کانفرنس ’ون ورلڈ ٹی بی سمٹ‘ سے خطاب کریں گے اور ٹی بی سے پاک پنچایت پہل کا افتتاح کریں گے۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد آج 5 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ،جنہیں یہاں ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اس سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے دہلی کے راوز ایونیو میں واقع ایم کے ناگپال کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سسودیا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست سے عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔
...مزید دیکھیں 
نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) ملک میں فعال معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 467 فعال معاملوں میں اضافہ ہوا اور اس بیماری کی وجہ سے چار مریضوں کی جان چلی گئی ہے دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7,673 افراد کو ویکسینیشن کی گئی ہے ملک میں اب تک 2,20,65,21,180 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
...مزید دیکھیں