InternationalPosted at: Sep 23 2021 10:32PM طالبان کا اگلے سال نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا منصوبہ
کابل، 23 ستمبر (یو این آئی) طالبان کے اطلاعات اور ثقافتی امور کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے کے لیے اگلے سال ملک میں ایک کمیشن تشکیل دینے پر غور و خوض کیا جا رہا ہے مجاہد نے اسپوتنک کے انٹرویو میں کہا،’آئندہ کچھ مہینوں میں نیا آئین بنانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گےکہ ہماری حکومت کے پاس ایک ایسا آئین ہو جوہمارے ملک کے سائنسدانوں، وکلاء اور ماہرین کی جانب سے بنایا گیا ہو‘۔
امسال ایک نیا آئین تیار کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا، اس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے مجاہد نے کہا کہ سب سے زیادہ امکان تو یہی ہے کہ یہ کام آئندہ برس شروع ہو جائے گا اور کمیشن کو ملک کی حکومت تشکیل کرے گی۔
یو این آئی، ایم اے۔