image
Monday, Jun 27 2022 | Time 08:45 Hrs(IST)
International

راج پکسے خاندان سے کوئی صدرتو کیا ایم پی بھی نہیں بن سکتا: وکرماسنگھے

کولمبو، 16 مئی (یو این آئی) سری لنکا کے نئے وزیر اعظم رانل وکرما سنگھے نے کہا ہے کہ راج پکسے خاندان کا کوئی فرد ملک کا صدر تو کیا ایک رکن پارلیمنٹ بھی نہیں بن سکتا۔

’دی آئی لینڈ‘ اخبار نے مسٹر وکرما سنگھے کے حوالے سے بی بی سی سنہالا سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اقتدار میں یا باہر کوئی بھی راج پکسے سے ایک بار پھر پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی توقع نہیں کر سکتا، صدر بننے کی بات تو چھوڑ ہی دیں۔

انہوں نے یہ بات اس الزام کے جواب میں کہی ہے کہ’راج پکسے خاندان کے وقار کو برقرار رکھنے‘ کے لیے، انہیں (وکرماسنگھے) کو اس وقت تک وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے جب تک کہ راج پکسے خاندان کا کوئی اور فرد اگلے صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیتا۔
خاص خبریں
برمنگھم میں دھماکہ، متعدد زخمی

برمنگھم میں دھماکہ، متعدد زخمی

لندن 27 جون (یو این آئی/ اسپوتنک) انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوئے ایک دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ دیگر قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کولمبیا میں بولرنگ اسٹینڈ گرنے سے چار افراد ہلاک

کولمبیا میں بولرنگ اسٹینڈ گرنے سے چار افراد ہلاک

بگوٹا، 27 جون (یو این آئی/ اسپوتنک) کولمبیا کے تولیما میں ایک عارضی بولرنگ میں اسٹینڈ گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 150 دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ایمرجنسی کو کبھی بھول نہیں سکتا ہے ملک:مودی

ایمرجنسی کو کبھی بھول نہیں سکتا ہے ملک:مودی

نئی دہلی،26 جون (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے دور میں ملک کی جمہوریت کو کچلنے اور عام لوگوں کے حقوق کو جس بے رحمی سے کچلنے کا کام ہوا تھا اسے ملک کی آنے والی نسلیں کبھی بھلا نہیں سکتیں مسٹر مودی نے اتوار کو آکاش وانی سے نشر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ 1975 میں جون کے مہینے میں ہی ملک میں ایمرجنسی لگاکر لوگوں کے حقوق کو چھین لیا گیا تھا اور جمہوریت کا گلا گھونٹنے کا کام ہوا۔

...مزید دیکھیں
اگنی پتھ کے خلاف کانگریس ملک بھر میں احتجاج ومظاہرہ کرے گی

اگنی پتھ کے خلاف کانگریس ملک بھر میں احتجاج ومظاہرہ کرے گی

نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) کانگریس نے اگنی پتھ اسکیم کو ملک کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے اسے نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ فوج کا نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے عوام مخالف رویہ کا نتیجہ ہے کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس اس فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ملک بھر کے نوجوانوں کو بتا رہی ہے کہ حکومت ان کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔

...مزید دیکھیں
آپ کے درگیش پاٹھک نے دہلی میں 11500 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی

آپ کے درگیش پاٹھک نے دہلی میں 11500 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی

نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے امیدوار درگیش پاٹھک نے دہلی کے راجندر نگر اسمبلی ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار راجیش بھاٹیہ کو 11000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جہاں درگیش پاٹھک کو 40319 ووٹ ملے وہیں ان کے قریبی حریف بھاٹیہ کو 28851 ووٹ ملے۔

...مزید دیکھیں
باغی ارکان اسمبلی کو ممبئی لوٹنا ہی ہوگا:راؤت

باغی ارکان اسمبلی کو ممبئی لوٹنا ہی ہوگا:راؤت

ممبئی،26 جون (یواین آئی) شیوسینا رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے آسام کے بوہاٹی میں ڈیرا ڈالے ہوئے باغی ارکان اسمبلی پر طنز کیا اور کہا کہ انہیں دیر سویر ممبئی لوٹنا ہی ہوگا شیوسینا کی نااہلیت کی عرضی پر 16 باغی ارکان اسمبلی کو نوٹس دینے والے ڈپٹی اسپیکر نرہری جروال کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مسٹر راؤت نے ٹویٹ کیا،’’ارکان اسمبلی گوہاٹی میں لمبے وقت تک نہیں رہ پائیں گے اور انہیں ممبئی کی چوپاٹی لوٹنا ہوگا۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں درجہ حرارت 40 کے اوپر رہنے کی پیش گوئی

دہلی میں درجہ حرارت 40 کے اوپر رہنے کی پیش گوئی

نئی دہلی،26 جون (یواین آئی) دہلی کے عوام کو اتوار کو بھی تیز گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہاں درجہ حرارت کے 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا اور آسمان جزوی طورپر ابر آلود رہیں گے اور برسات کا کوئی امکان نہیں ہے محکمہ کے مطابق کم از کم درجہ حرارت معمول سے ایک ڈگری زیادہ 29 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور نمی کی سطح صبح ساڑھے آٹھ بجے 68 فیصد درج کی گئی ۔

...مزید دیکھیں

آج بھی پنچم داکی آواز ذرہ ذرہ میں گونج رہی ہے

26 Jun 2022 | 4:31 PM

(یوم پیدائش 27 جون کے موقع پر)ممبئی 26 جون (یو این آئی) بالی ووڈ میں اپنی شیریں موسیقی سے سامعین کے دلوں پرجادو کرنے والے عظیم موسیقارراہل دیو برمن عرف آر ڈی برمن آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن آج بھی ان کی آوازذرہ ذرہ میں گونجتی ہوئی محسوس ہوتی ہے جسے سن کر سامعین کے دل سے بس ایک ہی صدا نکلتی ہے’’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو.....‘‘۔

image