InternationalPosted at: May 17 2022 9:14AM امریکہ نے صومالیہ میں نئے سرے سے فوجی مہم کو منظوری دی
واشنگٹن،17 مئی (یواین آئی/اسپوتنک)امریکہ نے صومالیہ میں دہشت گرد گروپ الشباب کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کےلئے نئے سرے سے فوجی مہم کو منظوری دےد ی ہے۔
بائڈن انتظامیہ کے ایک سینئر افسرنے بتایا کہ صدر بائڈن نے محکمہ دفاع کی اپیل پر صومالیہ میں ایک چھوٹی امریکی فوجی موجودگی کو پھر سے قائم کرنے کو منظوری دےدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج مقامی فوجیوں کو تربیت دے گی۔ انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کریں گے اور مناسب ہونے پر براہ راست انسداد دہشت گردی کی کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کو شواہد ملے ہیں کہ الشباب صومالیہ میں امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فوجی آپریشن میں کم از کم 500 سیکورٹی اہلکار شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا وہاں مستقل فوجی موجودگی قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔