سیول، 17 مئی (یو این آئی/ژنہوا) جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووِڈ-19) کی وبا کے 35,117 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرین کی تعداد 17,830,429 ہو گئی ہے۔ صحت کے حکام نے منگل کو یہ معلومات دی۔
انہوں نے کہا کہ نئے کیسز میں 26 کیسز باہر سے آنے والوں کے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی باہر سے آنے والے متاثرہ افراد کی تعداد 32,368 ہو گئی ہے۔
ملک میں سنگین متاثرین کی تعداد 12 کم ہوکر 333 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا ماننا ہے کہ روزانہ کورونا کے کیسز کم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 27 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 23,771 ہوگئی۔ ملک میں اموات کی شرح 0.13 فیصد ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔