image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 23:35 Hrs(IST)
International

نیوزی لینڈ میں کورونا کے 9,843 نئے معاملے

نیوزی لینڈ میں کورونا کے 9,843 نئے معاملے

ویلنگٹن، 17 مئی (یو این آئی/ژنہوا) نیوزی لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 9,843 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور آٹھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مقامی وزارت صحت نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ نئے کیسز میں سے 3,442 معاملوں کا تعلق سب سے بڑے شہر آکلینڈ سے ہے۔ ان کے علاوہ ملک کی سرحد پر کورونا کے 63 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔
اس وقت نیوزی لینڈ کے مختلف اسپتالوں میں 421 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے دس مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔
نیوزی لینڈ میں وبا کے آغاز سے اب تک 1,056,656 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔
وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن، جو اس وقت کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ہوم آئسولیشن میں رہ رہی ہیں، نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سرحد 31 جولائی سے تمام سیاحوں اور ویزا ہولڈرز کے لیے کھول دی جائے گی۔ یہ پہلے کے شیڈول سے دو مہینے پہلے کیا جا رہا ہے تاکہ کووڈ کی وجہ سے سست پڑی معیشت رفتار حاصل کر سکے۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے ارب پتی دوستوں کے 1,60,00,00,00,00,000 روپے یعنی 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے  انہوں نے کہا کہ اتنی رقم کا قرض معاف کر کے مسٹڑر مودی نے ملک کے کروڑوں غریبوں کا حق چھیننے کا کام کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟ جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں

ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں":ڈاکٹر پی کے مشرا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفرااسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی)سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا  ڈاکٹر مشرا نے،سی ڈی آر آئی میں اس کے آغاز سے ہی اپنی شمولیت کی عکاسی کرتے ہوئے آئی سی ڈی آر آئی کے ایک اعلیٰ عالمی فورم میں تبدیل ہونے کا مشاہدہ کیا اوراپنے اطمینان کا اظہار کیا ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر پر بات چیت کو وسعت دینے کے لیے آئی سی ڈی آر آئی کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے اس تبادلہ خیال کو زمینی سطح پر نافذ کرنے نیز ٹھوس اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک مثالی تبدیلی آئے گی۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کے لوگوں کے وجود اور شناخت کی جنگ ہے انہوں نے کہا: 'ہمارا وجود ہی مٹ جائے گا اگر ہم پارلیمنٹ میں سوچ سمجھ کر اپنی آواز نہیں بھیجیں گے پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا: غلام نبی آزاد

میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا: غلام نبی آزاد

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی بی جے پی کے وزیر رہے ہیں نہ ہی کبھی اس کے رکن رہے ہیں انہوں نے کہا: میں آزاد تھا، آزاد ہوں اور آزاد رہوں گا' موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں

مولانا عبدالعلیم فاروقی کے سانحہ ارتحال سے علمی و ملّی دُنیا میں جو خلا پیدا ہواہے اس کا پُر ہونا مشکل: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی، 24اپریل (یو این آئی) مولانا عبد العلیم فاروقی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے چلے جانے سے علمی و ملّی دُنیا میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اس کا پُر ہونا مشکل نظر آتا ہے مولانا مدنی نے جو اِن دنوں رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے سعودیہ عربیہ کے دارالحکومت ریاض میں ہیں، اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ یہ میرے لیے بہت دُکھ کی گھڑی ہے۔

...مزید دیکھیں
فورٹیس اسپتال نے اے آئی  سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن لانچ کیا

فورٹیس اسپتال نے اے آئی سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن لانچ کیا

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) نجی شعبے کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والی اسپتال چین فورٹیس ہیلتھ کیئر نے یونائیٹڈ وی کیئر کے ساتھ مل کر بدھ کے روز مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن اڈیو مائنڈفلنیس کے آغاز کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنسلٹنٹ  سائیکاٹرسٹ، فورٹیس ہیلتھ کیئر اور چیئرمین، فورٹس نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر سمیر پاریکھ نے کہا "فورٹیس ہیلتھ پروگرام کے تحت ہم فورٹیس گروپ کی ایک کمپنی اڈیو مائنڈ فلنیس شروع کر رہے ہیں، جو کہ حقیقی معنوں میں فورٹیس کی ایک اہم کمپنی ہے۔

...مزید دیکھیں

حکومت ہند کے عوامی شکایات کے نظام کی دولت مشترکہ نے ستائش کی

24 Apr 2024 | 11:23 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کے سنٹرلائزڈ عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی کارکردگی اور افادیت کودولت مشترکہ ممالک کے فورم پر تعریف کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا نظام دنیا کے اس قسم کے بہترین ںظاموں میں سے ایک ہے جس کا استعمال دیگرممالک میں بھی کیاجاسکتا ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image