image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 21:08 Hrs(IST)
International

ناسا نے آسٹریلیا سے پہلا راکٹ لانچ کیا

ناسا نے آسٹریلیا سے پہلا راکٹ لانچ کیا

کینبرا، 27 جون (یو این آئی/ژنہوا) 27 سالوں میں پہلی بار ناسا نے پیر کو آسٹریلیا کی سرزمین سے پہلا راکٹ لانچ کیا۔
آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق، بارش اور ہوا کی وجہ سے لانچ میں تاخیر کے بعد ذیلی ساؤنڈنگ راکٹ نے آج صبح شمالی علاقہ جات کے آرنہیم اسپیس سینٹر سے کامیابی کے ساتھ اڑان بھری۔
1995 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی خلائی ایجنسی نے آسٹریلیا سے راکٹ لانچ کیا ہے اور غیر ملکی سرزمین پر تجارتی لانچ پیڈ سے پہلی بار لانچ کیا ہے۔
ناسا نے کہا کہ این ٹی سے اڑان بھرنے والے تین میں سے پہلا راکٹ نےصرف جنوبی نصف کرہ میں فلکی طبیعیات کے مطالعہ کرنے کے لیے خلا میں تقریباً 300 کلومیٹر کا سفر کیا۔
شمالی علاقہ جات کی وزیر اعلیٰ نتاشا فائلز نے اس لانچ کو آسٹریلیا کے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔
آرنہیم اسپیس سینٹر ، ایکویٹوریئل لانچ آسٹریلیا (ای ایل اے) کے زیر ملکیت اور چلایا جاتا ہے، جس کا مقصد 2024 تک سالانہ 50 لانچوں کی میزبانی کرنا ہے۔ اگلی لانچ 4 جولائی کو ہوگی۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

اگر آئین کو ختم کیا گیا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو غریبوں سے سب کچھ چھین لیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

ملک میں ریزرویشن کو کبھی ختم نہیں ہونے دیا جائے گا: شاہ

کوٹا، 20 اپریل (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر ریزرویشن کے سلسلے میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا ہے کہ اگر وہ ریزرویشن کو ہٹانا چاہتی ہے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسے کسی بھی صورت میں ہٹانے نہیں دے گی۔

...مزید دیکھیں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

مودی حکومت کیجریوال کو انسولین نہ دے کر مارنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھلواڑ کرنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ مودی حکومت وزیر اعلیٰ کو انسولین نہ دے کر انہیں مارنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image