image
Friday, Sep 29 2023 | Time 18:10 Hrs(IST)
International

انور ابراہیم کے وزیر اعظم بننے پر ملائیشیا میں جشن

انور ابراہیم کے وزیر اعظم بننے پر ملائیشیا میں جشن

کوالالمپور، 25 نومبر (یو این آئی) انور ابراہیم کے وزیراعظم بننے پر ان کے حامیوں نے ملائیشیا میں جشن منایا گیا جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد سیاسی تعطل میں بادشاہ کی مداخلت کے بعد انہیں ملک کا 10 واں وزیر اعظم نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد 75 سالہ اپوزیشن لیڈر مسٹر ابراہیم نے جمعرات کو ملک کے اعلیٰ عہدے کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ مسٹر ابراہیم نے اپوزیشن میں تقریباً تین دہائیاں گزاری ہیں اور یہ ان کے لیے ایک شاندار واپسی ہے۔انہیں غیر اخلاقی تعلقات اور بدعنوانی کے الزام میں 10 سال تک جیل میں رہنا پڑا۔
پاکتان ہرپن (پی ایچ) اتحاد کے سربراہ مسٹر ابراہیم نے ملائیشیا کے حکمران سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کے سامنے ملک اور عوام کی خدمت کا عہد کیا۔ اس تقریب میں مسٹر ابراہیم کے سیاسی حلیف بھی موجود تھے۔
مسٹر ابراہیم نے 1993 سے 1998 تک باریسن نیشنل (بی این) حکومت میں سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ماتحت نائب وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔مسٹر مہاتیر سے علیحدگی کے بعد، مسٹر ابراہیم نے پیپلز جسٹس پارٹی بنائی اور اس کے بعد کئی قومی انتخابات میں حصہ لیا۔ انہوں نے بی این میں اپنے سیاسی کیریئر کے دوران ثقافت، نوجوان اور کھیل، تعلیم، زراعت اور مالیات کے محکمے کو بھی سنبھالا تھا۔
ایک ٹویٹر یوزرنے لکھا، ’’جب ہمارے 10ویں وزیراعظم کا اعلان ہوا تو میں ائیرپورٹ پر تھا۔ میں نے لوگوں کو خوشی سے چیختے ہوئے سنا اور لوگوں کو ایک دوسرے سے گلے ملتے دیکھا۔"
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
مودی ہفتہ کو پسماندہ بلاکوں کے لئے 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے

مودی ہفتہ کو پسماندہ بلاکوں کے لئے 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے

نئی دہلی، 29 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو صبح 10 بجے یہاں بھارت منڈپم میں ملک کے خواہش مند بلاکس کے لئے ایک ہفتہ چلنے والے خصوصی پروگرام 'سنکلپ سپتاہ' کا افتتاح کریں گے۔

...مزید دیکھیں
راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش میں جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے

راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش میں جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے

بھوپال، 29 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے شاجاپور ضلع کے کالاپیپل میں کانگریس کی طرف سے نکالی جا رہی جن آکروش یاترا میں شامل ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی نشانہ بازی کی ٹیم نے ایک طلائی اور ایک  چاندی کا تمغہ جیتا

ہندوستان کی نشانہ بازی کی ٹیم نے ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا

ہانگزو، 29 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی نشانہ بازوں نے چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں جمعہ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم ایونٹ میں ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔

...مزید دیکھیں
بلوچستان میں  مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

بلوچستان میں مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ’خودکش دھماکہ‘، 52 افراد جاں بحق

مستونگ (بلوچستان)، 29 ستمبر (یو این آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ہونے والے ’خود کش دھماکے‘ میں ایک پولیس افسر سمیت کم از کم 52 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
سوچھتا ہی سیوا مہم عوامی تحریک بن گئی

سوچھتا ہی سیوا مہم عوامی تحریک بن گئی

یکم اکتوبر کو ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے ساتھ تقریبات اختتام پذیر ہوں گی – وزیر اعظم کی ایک گھنٹے کے لیے شہریوں کی قیادت میں ’سوچھتا کے لیے شرمدان‘ کی اپیل
نئی دہلی ، 29ستمبر(یواین آئی)ملک اس وقت اجتماعی طور پر اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2023 کی مہم کے ساتھ صفائی کا پندرہ روزہ تہوار منا رہا ہے جس کا موضوع ’کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان‘ ہے، اور وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھتا کے نعرے سے متاثر ہو کر، اب تک، گزشتہ 14 دنوں میں ملک گیر مہم میں 32 کروڑ سے زیادہ افراد نے حصہ لیا ہے، جبکہ اوسطاً روزانہ تقریباً 2.3 کروڑ لوگوں نے شرکت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر میں عید میلادالنبی(ص) کی تقریب مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

جموں وکشمیر میں عید میلادالنبی(ص) کی تقریب مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

سری نگر،29ستمبر(یو این آئی) ملک کے مختلف حصوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی جمعے کے روز پیغمبر اسلام حضرت محمد(ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منائے جانے والی عید میلادالنبی (ص) کی تقریب سعید نہایت ہی عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔

...مزید دیکھیں
سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا دورہ کشمیر، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا دورہ کشمیر، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

سری نگر، 29 ستمبر (یو این آئی) سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سوجوئے لال تھاوسین نے وادی کشمیر کا دورہ کرکے ٹی آر سی سری نگر (لیتہ پورہ) اور پلوامہ کے ترال میں 180 بٹالین ہیڈ کوارٹر پر فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

...مزید دیکھیں
فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

29 Sep 2023 | 10:28 AM

ممبئی، 29 ستمبر (یو این آئی) رشی کیش مکھرجی بالی وڈ کے ایسے ’اسٹار میکر‘ کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں جن کا دھرمیندر، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، امول پالیکر، جیہ بھادوڑی جیسے فلمی ستاروں کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔

مدھیہ پردیش کو اسمارٹ سٹی کانکلیو میں بہترین ریاست کا ایوارڈ ملا

27 Sep 2023 | 4:18 PM

اندور، 27 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے اندور میں آج منعقدہ 'انڈیا اسمارٹ سٹیز کانکلیو 2023' میں صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش کو بہترین ریاستی ایوارڈ سے نوازا۔

...مزید دیکھیں
image