image
Thursday, Dec 1 2022 | Time 04:37 Hrs(IST)
International

عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

اسلام آباد، 25 نومبر (یواین آئی) سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تیسری بار جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے 25 مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران ڈی چوک کی طرف بڑھنے کا فیصلہ حکومتی تشدد کے نتیجہ میں کیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق 25 مئی کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کررہے تھے۔

گزشتہ روز (24 نومبر کو) وزیر داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی جس میں پی ٹی آئی قیادت کے ٹوئٹس، اسکرین شاٹ، ویڈیو پیغامات اور کال ریکارڈنگ عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش کیے گئے، درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ عمران خان نے اپنے تحریری جواب میں غلط بیانی کی، پی ٹی آئی قیادت سمیت عمران خان عدالت کے احکامات سے بخوبی آگاہ تھے۔
خاص خبریں
بلقیس بانو نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف درخواست دائر کی

بلقیس بانو نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف درخواست دائر کی

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) بلقیس بانو نے بدھ کو اپنی عصمت دری اور خاندان کے سات افراد کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا بلقیس بانو کی وکیل شوبھا گپتا نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے شوبھا نے کہاکہ "ہاں، ہم نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں 50 لاکھ جھگی میں رہنے والوں کو پکے گھر ملیں گے: پوری

دہلی میں 50 لاکھ جھگی میں رہنے والوں کو پکے گھر ملیں گے: پوری

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے ووٹنگ سے چار دن قبل آج یہاں مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت میں شہری ترقی اور غریبی کے خاتمے کے وزیر ہردیپ پوری نے اعلان کیا کہ 50 لاکھ سے زیادہ مزید کچی آبادیوں(جھگی میں رہنے والوں) کو ان کی جگہ پر پکے گھر دیے جائیں گے مسٹر پوری نے بی جے پی کے مرکزی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ قومی راجدھانی کی باز آباد کاری سے ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

...مزید دیکھیں
ریئر ایڈمرل گروچرن نے مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالی

ریئر ایڈمرل گروچرن نے مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالی

وشاکھاپٹنم، 30 نومبر (یو این آئی) ریئر ایڈمرل گروچرن سنگھ نے ریئر ایڈمرل سنجے بھلا سے مشرقی بحریہ کمان (ای این سی) کی سوارڈ آرم، مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالی یہاں بحریہ کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منگل کو نیول ڈاکیارڈ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ’ گارڈ آف چینج ‘ پر وگرام منعقد ہوا ریئر ایڈمرل گروچرن سنگھ کو یکم جولائی 1990 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا کیا تھا اور وہ گنری اور میزائل وارفیئر کے ماہر ہیں۔

...مزید دیکھیں
فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک: جموں اور سانبہ اضلاع میں 13 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک: جموں اور سانبہ اضلاع میں 13 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

جموں،30 نومبر (یو این آئی) سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیش (سی بی آئی) نے بدھ کے روز جموں وکشمیر کے جموں اور سانبہ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے یہ چھاپے فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک کیس کے سلسلے میں مارے گئے ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیش (سی بی آئی) نے بدھ کے روز فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک کیس کے سلسلے میں جموں وکشمیر کے جموں اور سانبہ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو کارپوریشن میں منتخب کرنے کا ارادہ کرلیا: سسودیا

لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو کارپوریشن میں منتخب کرنے کا ارادہ کرلیا: سسودیا

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دعویٰ کیا کہ لوگوں نے رشوت ستانی کو روکنے کے لیے کارپوریشن میں ایک ایماندار عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو منتخب کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اپریل تا اکتوبر مالیاتی خسارہ سالانہ تخمینہ کے 45.6 فیصد تک پہنچ گیا

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کا مالیاتی خسارہ رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں یعنی اپریل سے اکتوبر 2022 کے دوران 7.54 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو بجٹ میں تخمینہ لگائے گئے سالانہ تخمینہ کا 45.6 فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
ممتا بنرجی نے زمین پر بیٹھ کر گاؤں والوں کے ساتھ کھانا کھایا

ممتا بنرجی نے زمین پر بیٹھ کر گاؤں والوں کے ساتھ کھانا کھایا

کلکتہ30نومبر(یواین آئی) وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے حسن آباد میں گاؤں والوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا یا اور ان کی شکایتیں سنیں، وزیرا علی کیلئے الگ سے کوئی کھانا تیار نہیں کیاگیا تھاحسن آباد کے کھا پوکور گاؤں کے لوگوں کے ذریعہ بنائے گئے چاول اور سالن کھا کر اپنا لنچ ختم کیا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سندربن کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

...مزید دیکھیں
image