InternationalPosted at: Nov 25 2022 9:09PM انڈونیشیا میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 310 تک پہنچ گئی
جکارتہ، 25 نومبر (یو این آئی)انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرنجنگ شہر سے 18 کلومیٹر جنوب مغرب میں آنے والے زلزلے میں 24 افراد لاپتہ ہیں
انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں 21 نومبر کو آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 310 تک پہنچ گئی ہے۔انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرنجنگ شہر سے 18 کلومیٹر جنوب مغرب میں آنے والے زلزلے میں 24 افراد لاپتہ ہیں۔حکام نے بتایا کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 310 ہو گئی ہے۔
امریکہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اعلان کیا ہے کہ انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے شہر سیرانجنگ سے 18 کلومیٹر جنوب مغرب میں آنے والا 5.6 شدت کا زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے دارالحکومت جکارتہ میں چند سیکنڈ کے لرز اٹھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔