InternationalPosted at: Nov 26 2022 8:00PM یٹسٹی شاویز چینو پیرو کے نئے وزیر اعظم
لیما، 26 نومبر (یو این آئی) پیرو کے صدر پیڈرو کاسٹیلو نے بیٹسٹی شاویز چینو کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔
یہ اطلاع صدر کی پریس سروس نے دی ہے۔ صدر کاسٹیلو نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چینو کو ملک کا پانچواں وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ سابق وزیراعظم انیبل ٹوریس کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انہوں نے چینو کو نیا وزیراعظم مقرر کیا۔
پیرو کی تاریخ میں یہ ایک بے مثال واقعہ ہے جب ملک کے صدر نے ایک سال کی معیاد میں پانچ بار وزیر اعظم کو تبدیل کیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا