InternationalPosted at: Mar 17 2023 2:19PM ایران جلد ہی متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر تعینات کرے گا

تہران، 17 مارچ (یو این آئی) ایک سینئر ایرانی سفارت کار نے جمعرات کے روز کہا کہ ایران جلد ہی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے اپنا سفیر بھیجے گا سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے ایرانی نائب وزیر خارجہ علی باگیری کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا کہ ایران نے سفیر کا تقرر کر دیا ہے اور انہیں ابوظہبی روانہ کرنے کی کارروائی اپنے آخری مراحل میں ہے یہ بات ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے جمعرات کے روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زایدالنھیان اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ بن زاید النھیان کے ساتھ بات چیت کے دوران کہی۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو کم کرنے کے برسوں بعدستمبر 2022 میں متحدہ عرب امارات نے ایران میں اپنے سفیر کو بحال کیا تھا۔
2016 میں، متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کرلیے تھے جب سعودی عرب نے ایک سینئر شیعہ عالم کو پھانسی دینے کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی سفارت خانے کے باہر مملکت کے خلاف ہونے والے پرتشدد احتجاج کے جواب میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر نے کا اعلان کیا تھا۔
یو این آئی۔ م ش۔