image
Monday, Jun 24 2024 | Time 05:50 Hrs(IST)
International

ملاوی میں طوفان فریڈی سے 5 لاکھ افراد متاثر: اقوام متحدہ

ملاوی میں طوفان فریڈی سے 5 لاکھ افراد متاثر: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ، 18 مارچ (یو این آئی) مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے کم از کم 326 ہلاکتوں سمیت 500000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ) نے کہا کہ حکومت نے صرف جمعرات کو راحت اور بچاؤ کی کارروائیوں کے دوران 442 افراد کو بچائے جانے کی اطلاع دی ہے۔ وہیں 180,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
دفتر نے کہا کہ سیلاب کا پانی کم ہونے کے ساتھ ہی حکومت کی زیرقیادت امدادی سرگرمیاں پھیلتی ہیں اور بے گھر لوگوں تک پہنچنے پر توجہ مرکوزکی جاتی ہے۔
او سی ایچ اے نے کہا، "زمینی سطح پر انتہائی مشکل حالات کی وجہ سے کچھ علاقے ابھی بھی کٹے ہوئے ہیں۔ امدادی کارکن ان علاقوں تک رسد، راحت اور بچاؤ کی کوششوں کے لئے ہوائی نقل و حمل اور کشتیوں کو جمع کررہے ہیں جہاں سڑک کے ذریعے رسائی ممکن نہیں ہے۔"
دفتر نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے شراکت دار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں، خاص طور پرایسے مقامات جہاں بے گھر ہونے والے زیادہ ہیں، ہیضے کے پھیلنے کے خطرے کے بارے میں فکر مند ہیں۔
اقوام متحدہ چلڈرن فنڈ (یونیسیف) اور اس کے شراکت داربلانٹائر میں پناہ گاہوں کے طور پر کام کرنے والے اسکولوں میں بیت الخلاء کو صاف کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پانی ذخیرہ کرنے والے بلیڈر بھی نصب کریں گے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کے جائزے کے لئے میٹنگ

سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کے جائزے کے لئے میٹنگ

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مانسون کے پیش نظر، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملک میں سیلاب سے نمٹنے کی مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

...مزید دیکھیں
سی بی آئی نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا

سی بی آئی نے نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ درج کیا

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مرکزی وزارت تعلیم کی تحریری شکایت کی بنیاد پر قومی اہلیت مع داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) (یو جی) میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں فوجداری مقدمہ درج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئے: سیتا رمن

تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہئے: سیتا رمن

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر لیڈر نرملا سیتا رمن نے اتوار کو تمل ناڈو زہریلی شراب معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو اس پر بیان دینا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
مشرقی چمپارن میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل گرا

مشرقی چمپارن میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا پل گرا

موتیہاری، 23 جون (یو این آئی) بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے گھوڑاسہن بلاک کے اموا-کنڈوا چین پور روڈ پر 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ایک پل گر گیا۔

...مزید دیکھیں
اوڑی انکاونٹر:ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :دفاعی ترجمان

اوڑی انکاونٹر:ایک ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری :دفاعی ترجمان

سری نگر،23جون(یو این آئی)شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملی ٹینٹ کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور بی ایس ایف نے ہفتے کی صبح اوڑی سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے اور اتوار کی صبح تک آپریشن کو موخر کیا۔

...مزید دیکھیں
پیپر لیک، منسوخی یا ملتوی کرنا بی جے پی حکومت کا کام کرنے کا انداز بن گیا ہے: کانگریس

پیپر لیک، منسوخی یا ملتوی کرنا بی جے پی حکومت کا کام کرنے کا انداز بن گیا ہے: کانگریس

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج کہا کہ پیپر لیک ہونے کی وجہ سے بڑے اور اہم امتحانات کو منسوخ کرنا مودی حکومت کے کام کرنے کا اندازبن گیا ہے، لیکن پیپر منسوخ کرنا اور عہدیداروں کو تبدیل کرنا اس مسئلہ کا کوئی حل نہیں ہے، اس لیے اس سمت بلا امتیاز کام کرنے اور سب کے مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے مسٹر کھڑگے نے کہا، "این ای ای ٹی گھوٹالے میں ذمہ داری حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کی ہے۔

...مزید دیکھیں
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

برج ٹاؤن، 23 جون (یو این آئی) انگلینڈ نےآج ورلڈ کپ کے سپر ایٹ گروپ 2 کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں امریکہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

...مزید دیکھیں
image