InternationalPosted at: Mar 18 2023 10:11AM برازیل میں ہیلی کاپٹرحادثہ کاشکار، چار افراد ہلاک
ساؤ پاؤلو، 18 مارچ (یو این آئی) برازیل کے ساؤ پاؤلو میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے اس میں سوار چار افراد ہلاک ہو گئے۔
فائر ڈپارٹمنٹ نے ٹویٹ کیا کہ شہر کے مغربی علاقے میں برہ فنڈا کے قریب جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 35 منٹ پریہ حادثہ ہوا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ حادثے میں نو گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹرایک رابنسن آر 44 ریوین II تھا اور یہ ایک ایئرٹیکسی کمپنی کی ملکیت تھا۔
برازیل کے ہیلی کاپٹر پائلٹس ایسوسی ایشن کے مطابق، ساؤ پاؤلو میں 411 نجی رجسٹرڈ ہیلی کاپٹر ہیں اور 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق یہ روزانہ 2200 پروازیں کرتے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف