InternationalPosted at: Mar 18 2023 1:00PM پنشن اصلاحات کے معاملے پر فرانسیسی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد
پیرس، 18 مارچ (یو این آئی) فرانس کی وزیر اعظم الزبتھ بورن کی قیادت والی حکومت کے خلاف اب تک دو تحریک عدم اعتماد داخل کی گئی ہے۔
محترمہ بورن پر متنازعہ پنشن اصلاحات بل کو قومی اسمبلی میں ووٹ کے بغیر منظور کرانے پر مجبورکرنے کا الزام ہے۔
پہلی کثیر الجماعتی تحریک سنٹرسٹ اپوزیشن گروپ ایل آئی اوٹی نے دائر کی تھی۔ اس پر مختلف جماعتوں کے 91 اپوزیشن نمائندوں نے مشترکہ دستخط کیے تھے۔ دوسری تجویز دی فار-رائٹ نیشنل ریلی پارٹی نے پیش کی، جس کے قومی اسمبلی میں 88 نمائندے ہیں۔ اس جماعت کے ارکان کا موقف ہے کہ پنشن پالیسی میں تبدیلی نامناسب اور غیر ضروری ہے۔
محترمہ بورن نے جمعرات کو ملکی آئین کے ایک آرٹیکل کا حوالہ دیا جو حکومت کو قومی اسمبلی میں ووٹ کے بغیر متنازعہ پنشن اصلاحات بل کو منظور کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
فرانسیسی آئین کے آرٹیکل 49 کی شق 03 کے مطابق وزیر اعظم وزراء کی کونسل سے مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے ووٹ کے بغیر کسی بل پر عملدرآمد کر سکتے ہیں۔ وہیں قومی اسمبلی کے لئے اسے ویٹو کرنے کا واحد راستہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پاس کرنا ہے۔
یواین آئی۔الف الف