InternationalPosted at: Mar 19 2023 10:24AM شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا
سیول، 19 مارچ (یو این آئی) شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف ایک غیر متعینہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
یہ معلومات جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) نے فوری طور پر اتوار کے لانچ کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں ہوانسونگ-17 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیاتھا۔
یواین آئی۔الف الف