InternationalPosted at: Mar 19 2023 10:29AM ایرو فلوٹ نے اتوار اور پیر کو سوچی سے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں
ماسکو، 19 مارچ (یو این آئی) ایروفلوٹ (روسی ایئر لائنز) نے کہا ہے کہ 19 مارچ اور 20 مارچ کو سوچی سے آںے جانے والی پروازوں کو موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا جا رہا ہے۔
روسی ایئر لائنز نے اپنی ویب سائٹ پر کہا، "سوچی ہوائی اڈے پر موسم کی خراب صورتحال اور پرواز کی حفاظت کی ترجیح کے پیش نظر، ایروفلوٹ نے 19 اور 20 مارچ 2023 کو ماسکو اورروسی فیڈریشن کے دیگر مقامات سےسوچی جانے اورواپس آنے والی اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
یواین آئی۔الف الف