InternationalPosted at: Mar 19 2023 11:50AM یوکرین نے ڈونیٹسک میں 15 راکٹ فائر کیے
ڈونیٹسک، 19 مارچ (یو این آئی) یوکرین کی فوج نے ڈونیٹسک شہر کے کیرووسکی ضلع میں ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم (ایم ایل آر ایس) سے 15 راکٹ فائر کیے۔
یہ معلومات یوکرین میں جنگی جرائم (جے سی سی سی) سے متعلق مسائل کے کنٹرول اور کوآرڈینیشن کے لئے قائم مشترکہ مرکز کے لئے ڈونیٹسک پیپلز ریپبلک (ڈی پی آر) مشن نے دی ہے۔
مشن نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’یوکرین کی جانب سے 00:23 ہفتہ کو 21:23 بجے) کراسنوگوروکا - ڈونیٹسک شہر (کیرووسکی ضلع) کو ہدف بناکر ایم ایل آر ایس سے 15 راکٹ داغے گئے۔
ڈی پی آر مشن نے بعد میں بتایا کہ یوکرائنی فوجیوں نے کیرووسکی ضلع میں رات بھر 155 ملی میٹر نیٹو کیلیبر کے تین گولے داغے۔
مشن کے مطابق اتوار کو علی الصبح مقامی وقت کے مطابق 00:45 بجے گولہ باری درج کی گئی۔ مشن نے جے سی سی سی کو بتایا کہ یوکرین کے فوجیوں نے ڈونیٹسک کے کیرووسکی ضلع میں ایک ایم ایل آر ایس سے 10 راکٹ فائر کیے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری 2022 سے تنازعہ جاری ہے۔
یواین آئی۔الف الف