InternationalPosted at: Mar 26 2023 3:41PM روس میں دوا کی کوئی کمی نہیں ہے : مراشکو
ماسکو، 26 مارچ (یو این آئی) روس کے وزیر صحت میخائل مراشکو نے کہا ہے کہ روس میں دواؤں اور طبی آلات کی کوئی کمی نہیں ہے اور تمام ممکنہ مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے میکانزم تیار کیا گیا ہے مسٹر مراشکو نے کہا کہ روس میں طبی آلات اور دواوں کی عالمی سطح پر کوئی کمی نہیں ہے، اگر کوئی مشکل پیش آتی ہے تو ہم نے ایسا طریقہ کار تیار کیا ہے جو ہر چیز کی جلد اور مؤثر طریقے سے تلافی کرے گا انہوں نے کہا کہ روس میں نئی لیبارٹریز اور پیداواری سہولیات ابھر رہی ہیں اور وزارت صحت متعدد نئی پروڈکشن سائٹس بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال وزارت صحت مختلف ادویات، سیل ٹیکنالوجیز اور نئے ٹیسٹنگ سسٹم کے لیے پروڈکشن سائٹس پر کام کر رہی ہے۔
یواین آئی۔ م س