InternationalPosted at: Mar 31 2023 10:22AM جاپان نے روس کو طیاروں، ڈرونز اور تعمیراتی آلات کی برآمد پر لگائی پابندی
ٹوکیو، 31 مارچ (یو این آئی) جاپان، روس کو وہ تعمیراتی سامان برآمد نہیں کرے گا جس میں ہائیڈرولک ایکسویٹر اور بلڈوزر، ہوائی جہاز اور جہاز کے انجن، نیویگیشن کے لیے الیکٹرانک آلات، فلائٹ ریڈیو، ہوائی جہاز اور خلائی جہاز اور اس کے پرزے، ڈرون اور آپٹیکل اور فوٹو گرافی کے آلات شامل ہیں۔
جاپانی اقتصادیات، تجارت اور صنعت کی وزارت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے بتایا کہ 7 اپریل سے لاگو ہونے والی برآمدی پابندیاں، اسٹیل اور اسٹیل کی مصنوعات، ایلومینیم اور ایلومینیم کی مصنوعات، اسٹیم بوائلرز اور ان کے پرزہ جات کے ساتھ ساتھ فورجنگ آلات، جنریٹرز، ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور اس کے پرزوں ، آپٹیکل فائبر اورفائبر آپٹک کیبلز، پیمائشی آلات، درستگی کے آلات اور دوربین پر بھی ان پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔
یو این آئی۔ این یو۔