InternationalPosted at: Apr 1 2023 1:26PM جاپانی وزیر خارجہ چین کے دو روزہ دورے پر
ٹوکیو، یکم اپریل (یو این آئی) جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی چین-جاپان امن اور دوستی کی 45 ویں سالگرہ منانے کے لیے ہفتہ کو بیجنگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ اپنے چینی ہم منصب کن گینگ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جاپانی حکومت نے بیجنگ کو اپنی خود کی چپ کی پیداوار قائم کرنے سے روکنے کے لیے چین کے سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ عناصر پر برآمدی پابندیاں عائد کر دیں۔ اس کے علاوہ اسٹیلس فارما کمپنی کے لئے کام کرنے والے ایک جاپانی شخص کو اتوار کے روزبیجنگ میں مبینہ طور پر چینی قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ان دو مختلف اختلافات کے پیش نظر، سفارت کار کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی آ سکتی ہے۔
جاپانی وزیر خارجہ کا تین برسوں میں چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل 2019 میں دو اعلیٰ جاپانی سفارت کاروں نے بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔
یواین آئی۔الف الف