InternationalPosted at: Feb 24 2024 12:26PM آسٹریلیا میں گاڑی الٹنے سے چار افراد ہلاک
سڈنی، 24 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز ریاست کے شمالی حصے میں ہفتہ کی علی الصبح گاڑی الٹنے سے ایک خاتون سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔
صوبائی پولیس نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق 05:45 کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کنٹرول کھو کر الٹ گئی۔ اس واقعے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وارڈیل میں ایمرجنسی سروسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
اس واقعہ سے متعلق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فی الحال جس سڑک پر حادثہ ہوا اس پر آمدورفت بند ہے۔
یواین آئی۔ م س