InternationalPosted at: Sep 21 2017 8:01PM میانمار میں فوج کی کارروائی سنگین سفاکی، بحران کے حل کے لئے اقوام متحدہ فوری ٹھوس اقدام کرے: امریکہ
اقوام متحدہ/ کوکس بازار، 21 ستمبر (یو این آئی)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر میانمار میں روہنگیا آبادی کے خلاف پرتشدد کارروائی ختم کرانے کے لئے فوری ٹھوس اقدام کرنے کے لئے زور دیا ہے۔ امریکی نائب صدر نے بدھ کے روز روہنگیا بحران کو دنیا کے لئے خطر ہ قرار دیتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔ امریکی نائب صدر مسٹر مائیک پینس نے میانمار میں پُر تشدد حملوں کے نتیجے میں روہنگیا آبادی کے در بدر ہوکر بنگلہ دیش میں پناہ لینے کے معاملےکی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’’تاریخی بے دخلی‘‘ کا معاملہ ہے۔ بدھ کے روز اقوام متحدہ کی قیام امن پر مامور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں پینس نے کہا کہ دنیا جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں ’’ایک بڑا سانحہ رونما‘‘ ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہے۔ پینس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’حالیہ دِنوں، برما کی سلامتی دستہ نے روہنگیا باغیوں کی طرف سے پولس چوکیوں پر ہونے والے حملوں کا جواب شدید بربریت سے دیا ہے اور فوج کی سفاکانہ کارروائی دیہات جلا دیے گئے، روہنگیا آبادی کو گھروں سے باہر نکال دیا گیا ہے"۔ اُنھوں نےکہا کہ ’’ پر تشدد کارروائی اور ہلاکتوں کی تصاویر دیکھ کر امریکی عوام اور دنیا بھر کے مہذب لوگوں کو صدمہ پہنچا ہے"۔ مسٹر پینس نے کہا کہ "جب تک یہ پرتشدد کارروائی بند نہيں ہوگی، جو کہ انصاف کا تقاضا بھی ہے، یہ بحران مزید سنگین ہوتا جائے گا، اور اس سے نفرت ، تشدد اور افراتفری کی وہ بیج پڑے گی کہ جو خطے کو آنے والی کئی نسلوں تک اپنے زد میں لے لے گی اور ہم سب کے امن و سکون کے لئے خطرہ بن جائے گی"۔ جاری۔ یو این آئی ۔م ش۔ 1500