image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 03:51 Hrs(IST)
Sports

شکست سے لینا ہوگا سبق : ڈومنی

شکست سے لینا ہوگا سبق : ڈومنی

ممبئی، 19 مارچ (یو این آئی) انگلینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ مقابلے میں جمعہ کو دل توڑ دینے والی شکست سے مایوس جنوبی افریقہ کے اسٹار آل راؤنڈر جے پی ڈومنی نے کہا کہ یہ ہار حوصلہ شکن تھی اور ٹیم کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
مقابلے میں 229 کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کرنے کے باوجود جنوبی افریقہ کو شکست کھانی پڑی۔
میچ میں ناٹ آؤٹ 54 رن بنانے والے ڈومنی نے گیند بازوں پر جم کر برستے ہوئے کہا کہ ٹیم کے گیند بازوں نے غیر ذمہ دارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کےبلے بازوں کی شاندار کوششوں پر پانی پھیر دیا۔

image