SportsPosted at: Mar 21 2016 6:22PM دباؤ کے لمحات میں ٹیم کو بہتر کھیلنا سیکھنا ہوگا: عمران خان
کولکتہ، 21 مارچ (یو این آئی) پاکستان کے سابق قدآور کپتان عمران خان نے ٹیم انڈیا کے ہاتھوں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کو ملی شکست پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو دباؤ کے لمحات میں بہتر کھیلنا سیکھنا ہو گا ۔
اپنی کپتانی میں پاکستان کو پہلا عالمی کپ دلانے والے عمران یہاں ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے آئے تھے۔
انہوں نے عالمی کپ میں ہندستان کے خلاف ٹیم کی ایک اور شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا دباؤ میں اچھی کارکردگی نہ کر پانے کا سلسلہ برقرار ہے۔