SportsPosted at: Mar 24 2016 6:51PM بہت مشکل اور تناؤ سے پر مقابلہ تھا: اشون
بنگلور، 24 مارچ (یواین آئی) بنگلہ دیش کے خلاف بدھ کو کھیلے جانے والے بے حد دلچسپ مقابلے میں جیت کے بعد ٹیم انڈیا کے اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون نے کہا کہ یہ بے حد مشکل اور دباؤ سے پر مقابلہ تھا۔
میچ میں چار اوور میں 20 رن دے کر مین آف دی میچ قرار دیے گئے اشون نے جیت کے بعد کہا، "یہ جیت کسی کرشمہ سے کم نہیں ہے۔
یہ میچ کافی دباؤ سے پر تھا اور اس سلسلے میں میرے پاس اب کہنے کے لئے کچھ بھی نہیں بچا ہے۔