image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 08:02 Hrs(IST)
Sports

اس سے بہتر آغاز نہیں ہوسکتا تھا: دھونی

اس سے بہتر آغاز نہیں ہوسکتا تھا: دھونی

ممبئی، 10اپریل (یو این آئی) آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کرنے والی ٹیم پنے سپرجائنٹس کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں اس سے شاندار آغاز نہیں ہوسکتا تھا۔
میچ کے بعد پرجوش کپتان دھونی نے کہاکہ ’میرے خیال سے ٹورنامنٹ میں اس سے بہتر شروعات نہیں ہوسکتی تھی۔
جیت کا کافی سہرا گیندبازوں کے سر جاتا ہے، خاص طور پر رجت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image