image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 01:22 Hrs(IST)
Sports

ہار مایوس کن رہی تاہم گیل کی فارم باعث تشویش نہیں : وراٹ

ہار مایوس کن رہی تاہم گیل کی فارم باعث تشویش نہیں : وراٹ

بنگلور، 18 اپریل (یو این آئی ) دہلی ڈئیر ڈیولس کے خلاف آئی پی ایل نو میں اتوار کو اپنے گھریلو میدان پر ملی شکست کو رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے انتہائی مایوس کن بتایا۔
میچ کے بعد کپتان وراٹ نے کہاکہ ہم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بڑا اسکور کھڑا کیا تھا اور ایک وقت مخالف ٹیم کے 50 رنز پر دو وکٹ گرا کر ہم جیت کی طرف گامزن بھی تھے لیکن كوئنٹن ڈی کاک اور كرونا نائر کی اننگز کی بدولت بالآخر ہمیں ایک بڑی شکست کھانی پڑی۔
یقینی طور پر ہمارے لئے یہ ہار قابل ہضم نہیں ہے۔

image