image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 04:27 Hrs(IST)
Sports

دھونی، روہت، وراٹ پرانی ٹیموں میں رٹین، كولكاتا نے چھوڑا گمبھیر کا ساتھ

دھونی، روہت، وراٹ پرانی ٹیموں میں رٹین، كولكاتا نے چھوڑا گمبھیر کا ساتھ

نئی دہلی، 04 جنوری (یو این آئی) دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں لوٹی چنئی سپر کنگز نے اپنے سب سے زیادہ کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی، آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینز نے روہت شرما اور رائل چیلنجرز بنگلور نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو اپنے ٹیموں میں رٹین کیا ہے جبکہ کولکاتا نائٹ رائڈرس نے اپنے کپتان گوتم گمبھیر اور بنگلور نے دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل کو رٹین نہیں کیا۔

آئی پی ایل کے 2018 سیزن کے لئے چار جنوری کھلاڑیوں کو رٹین کرنے کی آخری تاریخ تھی۔
فرنچائزز ٹیمیں اس ماہ کے آخر میں ہونے والی نیلامی سے پہلے برقراری کے ذریعے اور نیلامی کے دوران رائٹ ٹو میچ کارڈ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پانچ کھلاڑیوں کو حاصل کر سکتی تھیں۔

image