image
Friday, Apr 19 2024 | Time 20:39 Hrs(IST)
National

سہ پہر 3 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 68 فیصد اور بہار میں سب سے کم 39 فیصد ووٹنگ ہوئی

19 Apr 2024 | 7:29 PM

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج سہ پہر تین بجے تک سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ تریپورہ میں 68.

see more..

فلیش

19 Apr 2024 | 6:13 PM

see more..

صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

19 Apr 2024 | 5:52 PM

نئی دہلی،19 اپریل (یو این آئی) اسرائیل کی صیہونی حکومت کی مسلسل اشتعال انگیزی ایران کے ساتھ جاری جارحیت کے خلاف ایران اپنا دفاع کا حق رکھتا ہے اور اسی حق کا ایران نے استمعال کیا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے صیہونی حکومت کی گھناونی فوجی جارحیت اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کے جواب میں اقوام متحدہ کے چارٹر، قانون کی حکمرانی کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی وابستگی پر تاکید کی ہے۔

see more..

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت ومخالفت نہیں کرتا:مولانا محمد فضل الرحیم مجددی

19 Apr 2024 | 5:50 PM

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے صاف لفظوں میں وضاحت کی ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی مخالفت یا حمایت نہیں کرتا یہ وضاحت بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے اپنے وضاحتی بیان میں کی ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ کے نائب صدر پرو فیسر ڈاکٹر سید علی محمد نقوی کی طرف سے بی جے پی کی حمایت کی بات سامنے آئی ہے یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے لیکن اس کا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح بہار میں این ڈی اے کی حمایت میں ڈاکٹر خالد انور ایم ایل سی نے بھی بورڈ کے ذمہ داروں کی حمایت کی بات کہی ہے وہ بھی بالکل بے بنیاد ہے اور انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔

see more..

مالی سال 2024 میں اینڈرومیڈا کے قرضوں کی تقسیم میں 23 فیصد اضافہ

19 Apr 2024 | 5:06 PM

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لون ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اینڈرومیڈا سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے قرض کی تقسیم مالی سال 2023-24 میں 23 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 75,397 کروڑ روپے ہو گئی، جس میں بنیادی طور پر ہاؤسنگ قرض کے حصہ کی شاندار کارکردگی رہی۔ مالی سال 2023 میں قرض کی تقسیم 61074 کروڑ روپے تھی آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیتے ہوئے کمپنی کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) راول کپور نے کہا کہ کاروبار میں مسلسل ترقی کے پیش نظر کمپنی کے قرض کی تقسیم رواں مالی سال میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم لون کا حصہ مالی سال 2023 میں 27,798 کروڑ روپے سے 22 فیصد سے زیادہ بڑھ کر مالی سال 2024 میں تقریباً 33,918 کروڑ روپے رہا۔

see more..

فلیش

19 Apr 2024 | 4:18 PM

see more..

کیجریوال کو جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے: آپ

19 Apr 2024 | 3:29 PM

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے مودی حکومت پر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی زندگی سے کھیلنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں جیل میں انسولین نہیں دی جارہی ہے۔

see more..

امت شاہ نے عوام سے ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی

19 Apr 2024 | 3:06 PM

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو لوگوں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں ملک کی ترقی، سلامتی، اتحاد اور خودمختاری کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں۔

see more..
image