image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 20:38 Hrs(IST)
National

ریلائنس جیو ڈیٹا کھپت کے معاملے میں چائنا موبائل کو شکست دے کر دنیا کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر بنا

24 Apr 2024 | 6:01 PM

ئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی)بھارتی ٹیلی کام سیکٹر میں اپنا تسلط قائم کرنے کے بعد، ریلائنس جیو نے ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے  ریلائنس جیو ،ڈیٹا ٹریفک میں دنیا کی نمبر ایک کمپنی بن گئی ہے پچھلی سہ ماہی میں کل ڈیٹا ٹریفک 40.

see more..

عالمی یوم اردو یادگار مجلہ مولانا امداد صابری کو منسوب ہوگا

24 Apr 2024 | 6:00 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) عالمی یوم اردو کمیٹی کی ایک میٹنگ آج یہاں سینئر صحافی جلال الدین اسلم کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں ہرسال کی طرح اس سال بھی علامہ اقبال کے یوم پیدائش (9 نومبر، اُردو ڈے) پر خصوصی پروگرام کے دوران عالمی یوم اردو یادگار مجلہ شائع کرنے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر سینئر صحافی معصوم مرادآبادی کی اس تجویز کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا کہ اس برس کا مجلہ اردو صحافت کے محقق اور نامور ادیب مولانا امداد صابری کے نام منسوب ہوگا، جس میں ان کی حیات وخدمات پر اہم مضامین شائع کئے جائیں گے۔ اس مجلہ کی ترتیب وتدوین کی ذمہ داری بھی جناب معصوم مرادآبادی کو سونپی گئی ہے۔

see more..

ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن ایس کالے کوسی ای اومقرر کیا

24 Apr 2024 | 4:44 PM

نئی دہلی،24اپریل (یو این آئی) شمالی دہلی میں 70 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی معروف پاور یوٹیلیٹی ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن سمپت راؤ کالے کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) مقررکیاہے ان کی تقرری19 اپریل 2024 سے موثر ہوگئی ہے مسٹر کالے کی تقرری کے بارے میں ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے سی ای اواورایم ڈی ڈاکٹر پروین سنہانے کہاکہ میں مسٹرگجانن کاٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے نئے سی ای اوکے طور پر خیر مقدم کرتاہوں۔ بجلی سپلائی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے مسٹرکالے یقیناٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کوکامیابی کی نئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔

see more..

فورٹیس اسپتال نے اے آئی سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن لانچ کیا

24 Apr 2024 | 4:44 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) نجی شعبے کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والی اسپتال چین فورٹیس ہیلتھ کیئر نے یونائیٹڈ وی کیئر کے ساتھ مل کر بدھ کے روز مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والا اینڈ ٹو اینڈ مینٹل ہیلتھ سلوشن اڈیو مائنڈفلنیس کے آغاز کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنسلٹنٹ  سائیکاٹرسٹ، فورٹیس ہیلتھ کیئر اور چیئرمین، فورٹس نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر سمیر پاریکھ نے کہا "فورٹیس ہیلتھ پروگرام کے تحت ہم فورٹیس گروپ کی ایک کمپنی اڈیو مائنڈ فلنیس شروع کر رہے ہیں، جو کہ حقیقی معنوں میں فورٹیس کی ایک اہم کمپنی ہے۔ دماغی صحت کی دیکھ بھال کا میدان ایک وقف شدہ عمودی ہے۔ ملک میں ہر آٹھ میں سے ایک فرد کسی نہ کسی ذہنی پریشانی کا شکار ہے۔ ایسے میں ذہنی تندرستی کے حل ہندوستان جیسے ملک میں بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں، جہاں شعور کی کمی کی وجہ سے لوگ ذہنی امراض کے بارے میں شرمندہ رہتے ہیں۔ ہم دماغی صحت کے شعبے میں پہلے ہی بہت سے اہم پروگرام شروع کر چکے ہیں اور اب اڈیو کا آغاز ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

see more..

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

24 Apr 2024 | 4:41 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟

see more..

ہم آفات اور آب و ہوا کی لچک کے اغراض ومقاصدپر مضبوطی سے پرعزم ہیں":ڈاکٹر پی کے مشرا

24 Apr 2024 | 4:37 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفرااسٹرکچر (آئی سی ڈی آر آئی)سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا  ڈاکٹر مشرا نے،سی ڈی آر آئی میں اس کے آغاز سے ہی اپنی شمولیت کی عکاسی کرتے ہوئے آئی سی ڈی آر آئی کے ایک اعلیٰ عالمی فورم میں تبدیل ہونے کا مشاہدہ کیا اوراپنے اطمینان کا اظہار کیا ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر پر بات چیت کو وسعت دینے کے لیے آئی سی ڈی آر آئی کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے اس تبادلہ خیال کو زمینی سطح پر نافذ کرنے نیز ٹھوس اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک مثالی تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے اس تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ"نہ صرف زیادہ بنیادی ڈھانچہ بلکہ لچکدار بنیادی ڈھانچہ؛ نہ صرف مؤثر بنیادی ڈھانچہ بلکہ پائیدار بنیادی ڈھانچہ؛ نہ صرف بنیادی ڈھانچے کے اثاثے بلکہ بنیادی ڈھانچے کے نظام۔"

see more..

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

24 Apr 2024 | 4:35 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے۔

see more..

بہتر کل کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری ضروری ہے: مودی

24 Apr 2024 | 3:49 PM

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بہتر کل کے لیے آج مضبوط انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

see more..

آج کی ہنگامہ خیز دنیا عالمی مساوات،اخلاقیات، انسانی اور منصفانہ اصولوں پر مبنی نہیں بلکہ طاقت اور دوہرے معیارات پر ہیں۔: ڈاکٹرایرج الہٰی

23 Apr 2024 | 8:28 PM

نئی دہلی،23 اپریل (یو این آئی) عدم تحفظ اور جنگ انسانی زندگی کو پہلے سے کہیں زیادہ خطرہ قرار دیتے ہوئے ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹرایرج الہٰی نے کہا کہ آج کی ہنگامہ خیز دنیا عالمی مساوات اخلاقیات، انسانی اور منصفانہ اصولوں پر مبنی نہیں ہیں بلکہ طاقت اور دوہرے معیارات پر مبنی ہیں یہ بات انہوں نے ایران کے یوم افواج کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مہمانان اور معززین کوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ، ایسی دنیا میں جہاں عدم تحفظ اور جنگ انسانی زندگی کو پہلے سے کہیں زیادہ خطرہ بناتی ہے، جس کو روکنے کے لیے مضبوط فوجی طاقت موجود ہے اور خطرات سے نمٹنا نہ صرف ناگزیر ہے بلکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ڈاکٹرایرج الہٰی نے کہاکہ دنیا کی عصری تاریخ نے کئی تنازعات دیکھے ہیں۔ حالیہ دہائیوں میں ہم نے یورپ، ایشیا اور افریقہ میں کئی جنگیں دیکھی ہیں۔ایسے حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی خود مختار، خود انحصار اور مضبوط مسلح افواج کے ساتھ مغربی ایشیائی خطے میں استحکام اور سلامتی کا لنگر ہونے پر فخر ہے۔

see more..

آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں: نجیب جنگ

23 Apr 2024 | 8:13 PM

نئی دہلی، 23اپریل (یو این آئی) آئین کے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر اور دہلی کے سابق لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے کہا کہ وہ آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں۔ یہ بات انہوں نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام عالم یوم کتاب کے موقع پر رام بہادر رائے کی کتاب کا اردو ترجمہ‘آئین ہند:ان کہی کہانی‘ کے رسم اجرا میں مہمان خصوصی کی حیثیت شرکت کرتے ہوے کہی۔

see more..
image