NationalPosted at: Oct 22 2017 11:38PM مودی نے ہاکی ٹیم اور سری کانت کو دی مبارک باد
نئی دہلی ،22اکتوبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں تیسری بار ایشیا کپ کا خطاب جیتنے والی ہندستانی ہاکی ٹیم اور ڈنمارک میں ڈنمارک اوپن کا خطاب جیتنےوالے کدامبی سری کانت کو انکی اس کامیابی کے لئے مبارک باد دی ۔ مسٹر مودی نے ہاکی ٹیم کو اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ’’شاندار میچ، شاندار جیت ۔ہماری ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے کے لئے مبارک باد ۔ہندستان اس بہترین جیت پر منارہا ہے ۔‘‘ہندستان نے ڈھاکہ میں ملائشیا کو 1۔2سے ہراکر تیسری بار ایشیا کپ جیتا ہے ۔ وزیر اعظم نے ڈنمارک اوپن کا خطاب جیتنے والے سری کانت کو بھی مبارک باد دیتےہوئے کہا ’’مبارک باد ،مسٹر کدامبی ۔ڈنمارک اوپن میں آپ کی جیت شاندار ہے ۔آپنے ہر ہندستانی کا سر فخرسے اونچا کیا ہے اور انھیں خوش کیا ہے ۔‘‘ یواین آئی۔ایف اے