NationalPosted at: Dec 7 2017 7:05PM سہہ روزہ ’’جشن ریختہ‘‘ کے چوتھے سلسلے کا شاندار آغاز
نئی دہلی 7 دسمبر [یو این آئی] اردو زبان، تہذیب اور اس کی وراثت کا جشن منانے کی نئی روایت کے چوتھے سلسلے کا آغاز یہاں کل سے ہونے جارہا ہے۔
اس کثیر جہتی سہہ روزہ تقریب کا افتتاح کلاسیکی آئیکن پنڈت جسراج کریں گےاور پھر غزل پرفارمر استاد راشد خان اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔
رواں مہینے کی 8 تا 10 تاریخ جاری رہنے والے ’’جشن ریختہ‘‘ کی یہ تقریب جو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم کے وسیع احاطے میں منعقد کی جارہی ہے مشاعرے، قوالی، داستان گوئی، غزل، ڈانس، کتابوں کی نمائش ، فلم اسکریننگ، پینل ڈسکشن، خطاطی ورکشاپ اور ایک سے زیادہ اقسام کے کھانوں کے ساتھ اور بھی تفریح کے ڈھیروں سامان فراہم کرے گی۔