NationalPosted at: Jan 24 2018 1:05PM پٹیالہ کورٹ تشددمعاملہ : کامنی جیسوال کی عرضی مسترد
نئی دہلی، 24 جنوری ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے دارالحکومت کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ تشدد کیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرائے جانے سے متعلق سینئر وکیل کامنی جیسوال کی پٹیشن آج مسترد کر دی۔
جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس آر بھانومتی کی بنچ نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کر دی کہ وہ گڑے مردہ اکھاڑنا نہیں چاہتی۔ جسٹس گوگوئی نے کہا’’اس واقعہ کے دو سال ہو گئے اور ہم نہیں چاہتے کہ ایک بار پھر مردے میں جان ڈالنے کی کوشش کی جائے‘‘۔
یہ معاملہ اس وقت جے این یو طلبہ یونین لیڈر کنہیا کمار کے ساتھ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں مارپیٹ اور تشدد سے منسلک ہے۔ محترمہ جیسوال نے اپنی درخواست میں تین وکلاکے خلاف عدالت کی توہین کا نوٹس جاری کرنے کی مانگ کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ وکیل وکرم سنگھ، یشپال سنگھ اور اوم پرکاش شرما نے عدالت کے حکم کی توہین کی تھی اور کنہیا کمار پر حملے کئے تھے۔
ان کا الزام تھا کہ ان تینوں نے ہی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ہوئے حملے کی نمائندگی کی تھی۔ محترمہ جیسوال کی جانب سے معروف وکیل پرشانت بھوشن نے جرح کیا۔
یو این آئی،اظ 1253