NationalPosted at: Jan 31 2018 8:55PM سیلنگ سے راحت کے لئے ماسٹر پلان میں ترمیم ۔ پوری
نئی دہلی، 31جنوری (یو این آئی)مرکزی حکومت نے دہلی میں تجارتی اداروں کو سیلنگ سے راحت دلانے کے لئے آج کئی اقدامات کا اعلان کیا۔
شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ماسٹر پلان 20121میں تبدیلی کی جارہی ہے ۔ دہلی حکومت سے کچھ مسائل کو حل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
دارالحکومت میں گذشتہ کئی دنوں سے تجارتی اداروں کی سیلنگ کے خلاف ہر طرف ہنگامہ برپا ہے۔ دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی اور میونسل کارپوریشن پر قابض بھارتیہ جنتا پارٹی سیلنگ کے لئے ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات لگارہی ہیں۔
مسٹر پوری نے کہا کہ یکساں فلور ایریا ریشیو(ایف اے آر ) مہیا کرایا جائے گا۔ کمرشیل سڑکوں پر تمام بیسمنٹ میں کاروبار کی اجازت دے دی جائے گی۔ غیر نوٹیفائی سڑکوں پر بغیر رجسٹر کے کاروبار کرنے والوں پر جرمانہ کم کیا جائے گا۔
یو این آئی ج ا